مملکت میں ٹائروں کی فیکٹری قائم کرنے کا معاہدہ
جمعرات 26 اکتوبر 2023 19:30
فیکٹری 2026 پروڈکشن شروع کردے گی (فوٹو، ایکس اکاونٹ)
سعودی پبلک انویسٹمنٹ فنڈ اور پیریلی ٹائر کمپنی کے تعاون سے سعودی عرب میں ٹائر بنانے والی فیکٹری قائم کی جائے گی۔ فریقین نے اس حوالے سے پہلی فیکٹری قائم کرنے کا معاہدہ کرلیا۔
اخبار 24 کے مطابق ٹائر فیکٹری میں پبلک انویسٹمنٹ کا حصہ 75 فیصد اور پیریلی کمپنی کا 25 فیصد ہوگا۔
توقع ظاہر کی گئی ہے کہ فیکٹری 2026 میں ٹائر تیار کرنا شروع کردے گی۔ یہ ٹائر اعلی معیار کے ہوں گے ۔علاوہ ازیں ’سعودی میڈ‘ ٹائر بھی تیار ہوں گے۔
پبلک انویسٹمنٹ فنڈ اور پیریلی کے درمیان ہونے والا معاہدہ سعودی عرب کو 2030 تک کارسازی کا بین الاقوامی مرکز بنانے کی جہت میں ایک اور قدم ہے۔