Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ورلڈ کپ میں پانچویں پوزیشن، پاکستانی ٹیم کو کتنے لاکھ ڈالر ملیں گے؟

سیمی فائنل ہارنے والی ٹیموں کو 800,000 ڈالر کے ساتھ معاوضہ دیا جائے گا۔ فائل فوٹو: اے ایف پی
آئی سی سی کرکٹ ورلڈ کپ 2023 کے لیگ مرحلے سے باہر ہونے کے باوجود پاکستانی کرکٹ ٹیم کو لاکھوں ڈالر انعامی رقم ملے گی۔
بابر الیون نے بھارت میں جاری کرکٹ ورلڈ کپ کی گروپ مرحلے کے 9 میں سے 4 میچز میں فتح حاصل کی۔ پاکستان ورلڈ کپ کے ٹاپ فور میں جگہ بنانے میں ناکام رہا اور پوائنٹس ٹیبل پر پانچویں پوزیشن حاصل کی۔
پاکستان کو آئی سی سی ورلڈ کپ کے لیے مجموعی طور پر مختص 10 ملین ڈالرز انعامی رقم میں سے 260,000 ڈالر دیے جائیں گے۔ 
انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے گروپ سٹیج کے ہر جیتے گئے میچ کے لیے 40,000 ڈالر کا انعام رکھا ہے۔ چار میچوں میں فتح نے  پاکستان کو 160,000 ڈالر حاصل کرنے میں مدد کی۔
اس کے علاوہ گروپ مرحلے میں کھیلنے کے لیے پاکستانی ٹیم کو 100,000 ڈالر الگ سے دیے جائیں گے۔
دریں اثنا سیمی فائنل ہارنے والی ٹیموں کو 800,000 ڈالر کے ساتھ معاوضہ دیا جائے گا۔
آئی سی سی ورلڈ کپ میں رنر اپ کو 2 ملین ڈالر ملیں گے جبکہ فاتح ٹیم کو 4 ملین (40 لاکھ) ڈالر ملیں گے۔
یاد رہے آئی سی سی مینز کرکٹ ورلڈ کپ 2023 کے ناک آؤٹ مرحلے کے لیے چار ٹیمیں سامنے آ چکی ہیں جو سیمی فائنلز کھیلیں گی۔

2023 ورلڈ کپ ناک آؤٹ مرحلہ

سیمی فائنل 1: انڈیا بمقابلہ نیوزی لینڈ، 15 نومبر بروز بدھ، وانکھیڈے اسٹیڈیم، ممبئی
سیمی فائنل 2: جنوبی افریقہ بمقابلہ آسٹریلیا، جمعرات 16 نومبر، ایڈن گارڈنز، کولکتہ

شیئر: