Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ریاض بولیوارڈ سٹی کا ’بھوت بنگلہ‘، شائقین میں مقبول کیوں؟

بولیوارڈ کا ایک حصہ مصر کے لیے مختص ہے (فوٹو: اخبار 24)
بولیوارڈ سٹی ریاض کے شائقین کو پہلی بار اپنی نوعیت کا منفرد تجربہ کرایا جا رہا ہے۔ انہیں دنیا بھر میں مشہو کہانی ’بھوت بنگلہ‘ کی شکل میں پیش کی جا رہی ہے۔ 
اخبار 24 کے مطابق دنیا میں فرعونوں کے مقبروں کے حوالے سے افسانوی کہانیاں پھیلی ہوئی ہیں۔
 محکمہ تفریحات نے بولیوارڈ کا ایک حصہ مصر کے لیے مختص کیا ہے جہاں فرعونوں کی ممیز کے مجسمے  رکھے گئے ہیں۔ 
محکمہ تفریحات نے شائقین میں سسپنس پیدا کرنے کے لیے یہ اضافہ کیا ہے کہ جہاں فراعنہ کی ممیز کے مجسمے ہیں وہاں ماسک پہنے اور ڈراونے لباس میں ملبوس اچانک کچھ خوفناک چہروں والے لوگ سامنے آتے ہیں جنہیں دیکھ کر وہاں موجود لوگ ڈر جاتے ہیں۔
بولیوارڈ سٹی میں ’فرعونوں کا بھوت بنگلہ کافی مقبول ہو رہا ہے جسے دیکھنے کے لیے لوگ دور دور سے آ رہے ہیں۔
بھوت بنگلے کے بارے میں لوگوں کا کہنا ہے کہ واقعی یہ ایک منفرد اور دلچسپ تجربہ ہے جس سے اس سے قبل کبھی نہیں گزرے۔
 
واٹس ایپ پر سعودی عرب کی خبروں کے لیے اردو نیوز گروپ جوائن کریں

شیئر: