ریاض سیزن: بلیوارڈ ورلڈ کے اینیمی ٹاؤن میں جاپانی کلچر کی نمائش
روایتی جاپانی مصنوعات فروخت کرنے والے کئی سٹورز موجود ہیں( فوٹو عرب نیوز)
ریاض سیزن کے بلیوارڈ ورلڈ کے جاپان زون میں دنیا میں اپنی نوعیت کا سب سے بڑا اینیمی ٹاؤن ہے جس میں ’ڈیمن سلیئر‘ اور ’اٹیک آن ٹائٹن‘ جیسے شوز سمیت 40 سرگرمیاں پیش کی جاتی ہیں۔
عرب نیوز کے مطابق مشہور اینیمی شخصیات کے مجسمے مل سکتے ہیں جو وزیٹرز کو اپنے بچپن کے پسندیدہ شوز کو یاد دلاتے ہیں۔
آساکوسا کے علاقے میں روایتی جاپانی مصنوعات فروخت کرنے والے کئی سٹورز ہیں جہاں وزیٹرز مشہور فنکاروں سے مجسمے خرید سکتے ہیں۔
وزیٹرز اینمی ورس سٹریٹ میں شیبویا کراسنگ پر لائیو شو دیکھ سکتے ہیں جو ٹوکیو کی گلیوں میں ہجوم اور جاپانی گانوں کی آوازوں کے درمیان رہنے کا تجربہ پیش کرتا ہے۔ وہ تائیکو بینڈ اور گرافٹی آرٹسٹ تاکی کی لائیو پرفارمنس بھی دیکھ سکتے ہیں۔
ماتسوری میرین کے علاقے میں مشہور ٹوکیو ٹاور، ٹوری گیٹ اور رومنگ کاموئی پرفارمنس موجود ہے۔
سامرائی آرٹسٹ نے شو کے بعد عرب نیوز کو بتایا کہ ’ کاموئی ایک بہت پرانی جاپانی زبان ہے۔ کینگشو کاموئی (سامورائی تلوار کا آرٹسٹ) ہمارا اصل لفظ ہے اور ہم نے اصل میں مارشل آرٹس کو پرفارمنگ آرٹ کے ساتھ ملا کر اس اصل لفظ سے اپنی سرگرمیوں کا آغاز کیا۔
انہوں نے مزید کہا کہ ’ ہمارے شو میں شاندار پرفارمنس شامل ہے لیکن سب سے اہم بات یہ ہے کہ ہم ماضی کو مضبوطی سے وراثت میں رکھتے ہیں اور اسے مستقبل کے حوالے کرتے ہیں اور آج بھی اس طرح کے سامرائی جذبے کا اظہار کرتے ہیں‘۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ ’ سعودی عرب کے لوگ جاپانی ثقافت کو پسند کرتے ہیں جس میں پاپ کلچر اور روایتی ثقافت دونوں شامل ہیں۔ جاپان سعودی عرب پر بہت زیادہ توجہ دے رہا ہے لہذا، مجھے امید ہے کہ ہم اچھے ثقافتی تبادلے جاری رکھ سکتے ہیں‘۔
بلیوارڈ ورلڈ ریاض سیزن کے 15 تفریحی زونز میں سے ایک ہے۔ یہ متعدد عالمی ثقافتوں کی نمائش کرتا ہے جس میں مراکش، چین، اٹلی، فرانس، انڈیا، سپین، امریکہ، جاپان، یونان اور میکسیکو شامل ہیں۔