سعودی عرب کی جانب سے قطری کمیٹی کے مرکزی دفتر پرحملہ کی مذمت
او آئی سی کی جانب سے بھی اسرائیلی حملے کی شدید مذمت کی گئی (فوٹو، ایکس )
سعودی وزارت خارجہ کی جانب سے غزہ کی تعمیر نو کے لیے قائم کی گئی قطری کمیٹی کے ہیڈ کوارٹر کو اسرائیلی قابض فوج کی جانب سے نشانہ بنائے جانے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔
سعودی خبررساں ایجنسی ’ایس پی اے ‘ کے مطابق سعودی وزارت خارجہ نے قطری مرکز پراسرائیلی افواج کی جانب سے کی جانے والی کارروائی کو بین الاقوامی انسانی قوانیں کی صریح خلاف ورزی قراردیا ہے۔
وزارت خارجہ کی جانب سے مزید کہا گیا ہے کہ اس موقع پرسعودی عرب اپنے برادر ملک قطر کے ساتھ ہے۔ اس وحشیانہ کارروائی کی بھرپورمذمت کرتے ہیں۔
سعودی عرب کی جانب سے عالمی برادری سے پرزور مطالبہ کیا ہے کہ وہ اس حوالے اپنی ذمہ داری کا ثبوت دیں اوراسرائیلی قابض افواج کی جانب سے کی جانے والی وحشیانہ کارروائیوں پر عالمی انسانی قوانین کے تحت اس کا محاسبہ کیا جائے۔
دریں اثنا اسلامی تعاون تنظیم کی جانب سے بھی قطری کمیٹی کے ہیڈ کوارٹرپراسرائیلی افواج کے وحشیانہ حملہ کی بھرپور مذمت کرتے ہوئے اسے انسانی حقوق کی صریح خلاف ورزی قرار دیا۔