Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

زیارت سے متعلق ترک نان بائی کا خواب شرمندہ تعبیر

مکہ مکرمہ۔۔۔۔حرم شریف میں دل کو چھونے والے دسیوں واقعات ریکارڈ پر آتے رہتے ہیں۔ اس سلسلے میں تازہ ترین واقعہ ترکی کے60سالہ ارزا افدر نان بائی کا ہے۔ ترک نان بائی نے حرم شریف حاضری کیلئے اپنی زندگی بھر کی کاوشوں کا تذکرہ کرتے ہوئے بتایا کہ وہ برسہا برس سے مکہ مکرمہ کی زیارت اور خانہ کعبہ کے سامنے نماز ادا کرنیکا خواب دیکھ رہا تھا۔ بڑی مشکل سے سفر کے اخراجات جمع کر پایا 15ہزار ترک لیرے جمع کرناآسان کام نہ تھا ۔ ارزا افدر کا کہنا ہے کہ الحمد للہ مکہ مکرمہ کی زیارت سے متعلق اس کا خواب شرمندہ تعبیر ہوگیا۔ اس نے بتایا کہ اسے والد سے ترکے میں روٹی بنانے والی معمولی سی بیکری ملی تھی ۔ 10برس کی عمر میں باپ سے روٹی بنانے کا ہنر سیکھا تھا اب جبکہ میری عمر 60برس سے زیادہ ہوچکی ہے۔ اور میں اپنے بیشتر فرائض سے سبکدوش ہوچکاہوں تب کہیں جاکر مجھے حرم شریف کی زیارت نصیب ہوئی۔

شیئر: