Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

حج سے متعلق فتویٰ کمیٹی کی پابندی ضروری

ریاض۔۔۔۔وزیر اسلامی امور ودعوت و رہنمائی شیخ صالح آل الشیخ نے واضح کیا ہے کہ حج سے متعلق فتویٰ کمیٹی اور سربرآوردہ علماء بورڈ کے فیصلوں کی پابندی ضروری ہے۔ آل الشیخ نے حج انتظامات سے متعلق وزارتی کمیٹی کے اجلاس کے شرکاء کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ ان دنوں اسلامی دنیا میں جو کچھ ہورہا ہے اس کا تعلق سیاست سے کافی گہرا ہے۔ صورتحال کا تقاضہ ہے کہ داعیان کرام قرآن و سنت میں مذکور قواعد و ضوابط کے بیان اور مسلمانوں کے فرائض پراظہار خیال تک خود کو محدود رکھیں۔انہوں نے کہا کہ جہاں تک حج سے متعلق امور ومسائل کا معاملہ ہے تو وزارت کے مبلغین فتویٰ کمیٹی اور سربرآوردہ علماء بورڈ کے جاری کردہ فیصلوں کے پابند ہونگے

شیئر: