Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ریاض کی 60 برس پرانی ’السویلم سٹریٹ‘، کاروباری حلقوں میں آج بھی مقبول

السویلم سٹریٹ میں کھلونوں کی ہ دکانیں ہیں (فوٹو: العربیہ نیٹ)
سعودی دارالحکومت ریاض کی سب سے پرانی سٹریٹ ’السویلم‘ ان دنوں شائقین کی گفتگو کا موضوع بنی ہوئی ہے۔
العربیہ نیٹ کے مطابق السویلم سٹریٹ سے بچوں کی یادیں بھی جڑی ہوئی ہیں۔ ماضی میں یہاں جدید اور قدیم کھلونوں کی دکانیں کثیر تعداد میں ہوا کرتی تھیں اور یہ دکانیں آج بھی ہیں۔ 
ریاض کے پرانے محلوں کی تاریخ پر نظر رکھنے والوں کا کہنا ہے کہ ’اس سٹریٹ کا نام السویلم اس لیے پڑا ہے کیونکہ یہاں ریاض کا ایک معروف خاندان السویلم آباد تھا۔ یہ خاندان الیکٹرانکس کے کاروبار کے لیے مشہور رہا ہے۔‘ 
السویلم سٹریٹ کے بارے میں بتایا جاتا ہے کہ  ’یہ 60 برس پرانی ہے۔ یہاں کھلونوں کا ہول سیل اور ریٹیل کا کاروبار ہوتا ہے۔ یہ کھلونوں کی سب سے پرانی مارکیٹ ہے۔  یہاں سے ریاض ہی نہیں مملکت کے دیگر شہروں کو کھلونوں کی سپلائی ہوتی ہے۔‘ 
یہاں کھلونوں کے ایک تاجر عبدالرحمان حریب نے بتایا کہ ’ایک زمانہ تھا جب کھلونوں کی طلب بہت زیادہ تھی مگر آج کل  80 فیصد تک کم ہو گئی ہے۔‘ 
ایک اور تاجر نائل عبدالرحمن نے کہا کہ وہ یہاں  8 سال سے کھلونوں کا کاروبار کر رہے ہیں اور کھلونوں کی طلب کافی کم ہوچکی ہے۔
 
واٹس ایپ پر سعودی عرب کی خبروں کے لیے اردو نیوز گروپ جوائن کریں
 

شیئر: