Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

جدہ کا نیا ایئرپورٹ88فیصد مکمل

جدہ۔۔۔۔محکمہ شہری ہوابازی نے اعلان کیا ہے کہ جدہ کا نیا انٹر نیشنل کنگ عبدالعزیز ایئر پورٹ تیزی سے تیار ہورہا ہے۔ 88فیصد کام مکمل ہوچکا ہے۔ 2018کے شروع میں اس کے تمام اداروں کا تجربہ کرلیا جائیگا۔ایک اعلیٰ عہدیدار ابراہیم مندورہ نے بتایا کہ پہلے مرحلے میں اس ایئرپورٹ سے سالانہ 30ملین افراد سفر کرسکیں گے۔ دوسرے مرحلے میں 55ملین جبکہ تیسرے اور آخری مرحلے میں 100ملین افراد کے سفر کی گنجائش پیدا ہوجائیگی۔105کلو میٹر رقبے میں ایئر پورٹ تیار ہورہا ہے۔ 21ہزار انجینیئرز اور مزدور کام کررہے ہیں۔110کمپنیاں مصروف کار ہیں۔

شیئر: