Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

شاہ عبداللہ سائنس یونیورسٹی کا تیار کردہ ’شاہین تھری‘ مشرق وسطیٰ کا طاقتور ترین کمپیوٹر قرار

شاہین تھری کمپیوٹر ہیولٹ، پیکارڈ انٹرپرائز کا تیار کردہ ہے۔ (فوٹو سبق)
شاہ عبداللہ سائنس اینڈ ٹیکنالوجی یونیورسٹی (کاوسٹ) کی جانب سے تیارکردہ  کمپیوٹر ’شاہین تھری‘ کو مشرق وسطی کا سب سے طاقتور کمپیوٹر قرار دیا گیا ہے۔ 
سبق اخبار کے مطابق ’ٹاپ 500‘ ویب سائٹ کا کہنا ہے کہ شاہین تھری کو دنیا کے طاقتور ترین  کمپیوٹرز میں 20 ویں پوزیشن حاصل ہے۔ 
شاہین تھری کمپیوٹر ہیولٹ پیکارڈ انٹرپرائز کا تیار کردہ ہے۔ یہ دنیا میں بڑے کمپیوٹر تیار کرنے والی  نمایاں ترین کمپنی مانی جاتی ہے۔ 
کاوسٹ کے سربراہ پروفیسر ٹونی چن نے کہا ہے کہ شاہین تھری کاوسٹ کی انٹرنیشنل ریسرچ استعداد بڑھانے  میں معاون بن رہا ہے۔ 
واٹس ایپ پر سعودی عرب کی خبروں کے لیے اردو نیوز گروپ جوائن کریں

شیئر: