پاکستان کی ٹی20 کرکٹ ٹیم کے نئے کپتان شاہین شاہ آفریدی نے کہا ہے کہ پاکستانی ٹیم ایک ٹیم نہیں ہے بلکہ فیملی ہے۔
شاہین شاہ آفریدی نے جمعرات کو سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ایکس (ٹوئٹر) پر اپنے بیان میں پاکستانی ٹیم کو دوبارہ عروج پر پہنچانے کے عزم کا اظہار کیا ہے۔
شاہین شاہ آفریدی نے اپنی ٹویٹ میں لکھا کہ ’میں اپنی قومی ٹی20 کرکٹ ٹیم کی قیادت کرنے پر فخر محسوس کر رہا ہوں۔ پاکستان کرکٹ بورڈ اور مداحوں کا مجھ پر اعتماد کرنے کا شکریہ۔ میں اپنی ٹیم کے جذبے کو بلند کرنے اور کرکٹ کے میدان میں اپنی قوم کے عروج کو واپس لانے کی پوری کوشش کروں گا۔‘
مزید پڑھیں
-
ورلڈ کپ میں شکست، کیا بابر اعظم کو کپتانی سے ہٹانا حل ہے؟Node ID: 811401
-
’مشکل فیصلہ، صحیح وقت‘: بابر اعظم کرکٹ ٹیم کی کپتانی سے مستعفیNode ID: 811976
-
شان مسعود ٹیسٹ اور شاہین شاہ آفریدی ٹی20 ٹیم کے کپتان مقررNode ID: 812031
انہوں نے مزید کہا کہ ’ہماری کامیابی اتحاد اور انتھک محنت میں ہے۔ ہم ٹیم نہیں ہیں، ہم ایک فیملی ہیں۔ متحد ہو کر ہم ابھرتے ہیں۔ ہیش ٹیگ پاکستان زندہ باد۔‘
I am honoured and thrilled to lead our national T20 cricket team. Thank you to the Pakistan cricket board and fans for their trust and support.
I'll give my best to uphold the team spirit and bring glory to our nation on the cricket field.
Our success lies in unity, trust and…— Shaheen Shah Afridi (@iShaheenAfridi) November 16, 2023