الشرقیہ میونسپلٹی نے الخبر کورنیش پر الیکٹرک گاڑیوں کے چار چارجنگ سٹیشنز کا افتتاح کر دیا۔
اخبار 24 کے مطابق الشرقیہ میونسپلٹی نے کہا کہ ’یہ الیکٹرک چارجنگ سٹیشن کی پہلی کھیپ ہے۔ آئندہ مزید سٹیشنز کھولے جائیں گے۔‘
میونسپلٹی نے توجہ دلائی کہ ’عوام میں الیکٹرک گاڑیوں کے استعمال کو رواج دینا چاہتے ہیں۔ سٹینڈرڈ چارجنگ آلات کے ذریعے سروس مہیا ہو گی۔‘
#بلدية_الخبر تدعم الاستدامة البيئية والمساعدة في الحفاظ عليها بتدشين 4 محطات شحن للسيارات الكهربائية تتيح لقائدي المركبات القيادة لمسافة تزيد عن 500 كم بعد الشحن ، كما تعمل على تجهيز 5 مواقع جديدة في #الخبر لمحطات الشحن الكهربائي pic.twitter.com/Qowutuya9g
— بلدية الخبر (@Khobar_mun) November 15, 2023