Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

حوثیوں نے بحیرہ احمرسے مال بردار جہاز اغوا کر لیا: اسرائیل

عرب نیوز کے مطابق اسرائیلی فوج کا کہنا ہے کہ جہاز ترکی سے انڈیا جا رہی تھی۔
اسرائیل نے کہا ہے کہ یمن کے حوثی باغیوں نے مال بردار جہاز کو جنوبی بحیرہ احمر سے اغوا کر لیا ہے۔
عرب نیوز کے مطابق اسرائیلی وزیر اعظم بنیامین نیتن یاہو کے دفتر نے کہا ہے کہ ایک جہاز کو ضبط کر لیا گیا ہے، اور اس بات پر زور دیا کہ یہ جہاز اسرائیل کی ملکیت نہیں اور نہ ہی وہ اس کے آپریشن میں شامل ہے۔
بیان میں کہا گیا کہ جہاز پر کوئی اسرائیلی نہیں تھا۔
مزید کہا گیا کہ ’یہ ایک اور ایرانی دہشت گردی ہے جو آزاد دنیا کے شہریوں کے خلاف ایران کی جارحیت میں اضافے کی نمائندگی کرتی ہے۔‘
بیان کے مطابق جہاز میں یوکرین، بلغاریہ، فلپائن اور میکسیکو کے 25 ارکان پر مشتمل عملہ تھا، ان میں کوئی اسرائیلی نہیں تھا۔
اس سے قبل اسرائیلی فوج نے ایک بیان میں کہا تھا کہ بحری جہاز پر قبضہ بحیرہ احمر میں ہوا۔
اسرائیلی فوج کا بیان میں کہنا تھا کہ اغوا ہونے والے جہاز اسرائیل کی ملکیت نہیں اور نہ ہی اس کے عملے میں کوئی اسرائیلی شہری  شامل ہے۔
اسرائیلی فوج کا کہنا تھا کہ جہاز ترکی سے انڈیا جا رہا تھا۔
سوشل میڈیا پر جاری بیان میں مزید کہا گیا کہ ’یہ عالمی سطح پر بہت تشویشناک واقعہ ہے۔‘
قبل ازیں اتوار کو ایک حوثی ترجمان یحیٰ سریا نے کہا تھا کہ وہ اسرائیل کی زیرملکیت یا اسرائیلی کمپنیوں کی جانب سے چلائی جانے والی جہازوں کو ٹارگٹ کریں گے۔
یحییٰ سریا نے تمام ممالک پر زور دیا تھا کہ وہ اسرائیلی جہازوں یا اسرائیلی کمپنیوں کی جانب سے چلائی جانے والی جہازوں کے عملے سے اپنے شہریوں کو واپس بلائیں۔
 

شیئر: