Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

2دل والا ہند کا پہلا شخص

نئی دہلی۔۔۔۔کیرلا سے تعلق رکھنے والا 45سالہ شخص ہند کا پہلا شخص بن چکا ہے جس نے حرکت قلب بند ہونے کے بعد آپریشن کرکے 2دل لگا دیئے گئے۔ان میں سے ایک دل ایک خاتون کا ہے۔یہ دونوں دل اب ایک ساتھ دھڑکتے ہیں۔ ایک ہندوستانی اخبار میں شائع ہونیوالی خبر کے مطابق اس کے پرانے دل کو تبدیل کرنے کے بجائے ایک نیا دل اس کے ساتھ جوڑ دیا اوردونوں دل اب خون صاف کرنے کا کام کررہے ہیں۔اسپتال کے ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ وہ جانتے تھے کہ اس شخص کا دل صرف 10فیصد کام کررہا ہے۔ ان کے پاس اس کے سوا کوئی چارہ نہیں تھاکہ ایک اور دل لگا دیا جائے۔ آپریشن ساڑھے 3گھنٹے جاری رہا۔ ڈاکٹروں نے پہلے مریض کا سینہ کھولا اور دائیں طرف نئے دل کیلئے جگہ بنائی کیونکہ عام دل جسم کے بائیں جانب ہوتا ہے۔ یہ سارا آپریشن پرانے دل کی حرکت بند کئے بغیر کیا گیا۔

شیئر: