Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی گیمز 2023 کا مشعل درعیہ پہنچ گیا

’سعودی گیمز کا مشعل اپنی آخری منزل ریاض کے قریب پہنچ چکا ہے‘ (فوٹو: سبق)
سعودی گیمز2023 کا مشعل درعیہ پہنچ گیا ہے جہاں کمشنر شہزادہ فہد بن سعد بن عبد اللہ نے اسے وصول کیا ہے۔
سبق ویب سائٹ کے  مطابق سعودی گیمز کا مشعل اپنی آخری منزل ریاض کے قریب پہنچ چکا ہے جہاں ملک کے سب سے بڑے سپورٹس ایونٹ کا انعقاد ہونے جا رہا ہے۔
علاقے کے کھلاڑیوں نے اور معروف شخصیات کے علاوہ سوشل میڈیا ایکٹیویسٹ نے مشعل کو لے کر تاریخی محلے طریف کا چکر لگایا ہے۔
رہائشیوں کے علاوہ سیاحوں کی بڑی تعداد مشعل کے قافلے کے ساتھ چلتی رہی جسے یکے بعد دیگرے کھلاڑی ایک دوسرے کو دیتے رہے۔
واضح رہے کہ سعودی گیمز میں 53 مختلف کھیل ہیں جن پر مقابلہ ہوگا۔کھیلوں کے لیے مجموعی طور پر دو سو ملین ریال کے انعامات رکھے ہیں جو نمایاں پوزیشن حاصل کرنے والوں کو دیئے جائیں گے۔
سعودی گیمز میں 5713 کھلاڑی شریک ہوں گے جبکہ بعض گیمز زیر تربیت کھلاڑیوں کے لیے بھی مختص ہیں۔
 

شیئر: