Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی عرب میں نئے قسم کے بچھو دریافت

بچھو کی لمبائی  66-113 ملی میٹر ہے(فوٹو، ایس پی اے)
سعودی عرب میں جنگلی حیات کی افزائش کے قومی مرکز نے کہا ہے کہ محفوظ قومی جنگل میں نئے قسم کے بچھو دریافت کیے گئے ہیں جنہیں اُسی علاقے کے نام سے منسوب کر دیا گیا ہے۔
سعودی خبررساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق جنگلی حیات کے قومی مرکز نے اپنے ایکس اکاؤنٹ پر بتایا کہ ھضب بچھو کا سائز بڑا ہے۔ اس کا تعلق Buthidae نسل کے بچھوؤں سے ہے اس کی لمبائی  66-113 ملی میٹر ہے۔ 
قومی مرکز نے توجہ دلائی کہ بچھو کا رنگ زرد ہے۔ اس کی کمر پر سیاہ نشان ہیں۔ اس قسم کے بچھو سعودی عرب میں پائے جاتے ہیں۔ ’مجامع الھضب‘ محفوظ قومی جنگل میں دریافت ہوئے ہیں اسی سے نسبت کے تحت اس کا اندراج کر لیا گیا ہے۔ 
قومی مرکز نے بتایا کہ یہ بچھو گھنی گھاس والی وادیوں میں پتھروں کے نیچے چھپے رہتے ہیں جو دن کے وقت جانوروں کے بلوں میں گھس جاتے ہیں اور رات کے وقت اپنے شکار کی تلاش میں نکلتے ہیں۔
یاد رہے کہ مجامیع الھضب محفوظ قومی جنگل مکہ ریجن کے رنیہ شہر کے مشرق میں واقع ہے۔ جہاں سرمئی رنگ کی چٹانوں والے آتش فشاں پائے جاتے ہیں۔ 

شیئر: