Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

شہزادہ ولید بن طلال کی مثالی انسان دوستی

علاج کے لیے تمام اخراجات ادا کرنے کی یقین دہانی کرائی۔ (فوٹو مزمز)
شہزادہ ولید بن طلال کی کرم نوازی اور انسانی ہمدردی کے جذبات سے ہر کوئی واقف ہے۔ سوشل میڈیا پر ان کی ایک ویڈیو وائرل ہورہی ہے جس میں سڑک عبور کرنے والے ایک معذور شہری کو انہوں نے اپنی خصوصی گاڑی میں سوار کرایا اور اسے گراں قدر ہدیے سے بھی نوازا۔ 
مزمز نیوز کے مطابق شہزادہ ولید بن طلال اپنے ساتھیوں کے ساتھ ریاض کی ایک شاہراہ پر سائیکلنگ کررہے تھے کہ اچانک ایک معذور شخص پر ان کی نگاہ پڑی جس پرشہزادہ ولید نے اپنی سائیکل روکی اور اس سے حال دریافت کیا۔

شہزادہ ولید نے سائیکل روکی اور معذور کا حال دریافت کیا۔ (فوٹو المرصد)

شہزادہ ولید بن طلال نے معذور شہری کو اپنی اسکواڈ کار میں سوار کرایا اور اپنے ہمراہ خصوصی بیٹھک میں لے گئے جہاں انہوں نے شہری سے تفصیلی گفتگو کی۔ اس کے علاج کے لیے تمام اخراجات ادا کرنے کی یقین دہانی کرائی۔ 
شہزادہ ولید بن طلال کی اس انسانیت نوازی کو سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے بے حد سراہا جا رہا ہے۔ صارفین شہزادہ ولید کی درازی عمرکےلیے دعا گو ہیں۔
 
واٹس ایپ پر سعودی عرب کی خبروں کے لیے اردو نیوز گروپ جوائن کریں

شیئر: