Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

شہزادہ ولید بن طلال کا بچپن کیسا تھا؟

 شہزادہ الولید بن طلال سعودی عرب کے امیر ترین شخص ہیں۔
شہزادی ریم بنت طلال نے اپنے والد شہزادہ ولید بن طلال کی بچپن کی تصاویر ٹوئٹر اکاﺅنٹ پر جاری کی ہیں۔
تصاویر میں شہزادہ ولید بن طلال مکمل عربی لباس میں دکھائی دے رہے ہیں۔
شہزادی ریم نے اپنے والد کی تین پرانی تصاویر جاری کیں جن میں انہیں مختلف طرح کے پوز میں دکھایا گیا ہے۔
شہزادی ریم نے تصاویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ’اللہ والد صاحب کی حفاظت فرمائے۔ یہ ان کے بچپن کی تصویر ہے‘۔
واضح رہے کہ شہزادہ ولید بن طلال کو بلومبرگ ایجنسی نے 2019 میں دنیا کے 500 امیر ترین افراد کی فہرست میں شامل کیا ہے۔
شہزادہ الولید بن طلال سعودی عرب کے امیر ترین شخص ہیں۔ ان کی دولت کا تخمینہ 13.9ارب ڈالر لگایا گیا ہے۔ 

شیئر: