Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

دمام کی شاہ عبدالعزیز بندرگاہ پرسیاحتی کروز شپ کی آمد

کروز شپ سے 2800 سیاح ابوظبی سے دمام پہنچے (فوٹو، ایکس اکاونٹ )
دمام کی شاہ عبدالعزیز بندر گاہ پردوسرا کروز شپ پہنچ گیا۔ کروز پر2800 سیاح سوار ہیں جو ابوظبی سے دمام پہنچے۔
عاجل نیوز کے مطابق کروز شپ عرب ممالک کے سیاحتی ٹورپر ہے جو ابوظبی سے ہوتا ہوا دمام پہنچا یہاں سے وہ دوحہ قطر کے لیے روانہ ہوگا۔
گزشتہ سوموار کے روز دمام کی شاہ عبدالعزیز بندر گاہ پر پہلا کروز شپ ’سلور اسپرٹ ‘ لنگرانداز ہوا تھا جس پر400 سیاح یہاں پہنچے تھے۔
واضح رہے سعودی عرب میں سیاحت کے فروغ کےحوالے سےگزشتہ برسوں کے دوران کافی پیشرفت ہوئی ہے اس ضمن میں سیاحتی ویزوں کا اجرا سمیت امیگریشن کے مراحل کو کافی آسان بنایا گیا ہے۔

مملکت میں سیاحت کے فروغ کے حوالے سے مثالی اقدامات کیے گئے ہیں(فوٹو، ایکس)

سیاحت کے فروغ کے حوالے سے وزارت سیاحت کی جانب سے مملکت کے سیاحتی و تاریخی مقامات کو اجاگر کرنے کےلیے متعدد پروگرامز بھی جاری کیے گئے ہیں۔

شیئر: