Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

امامِ کعبہ کی آرمی چیف جنرل عاصم منیر سے ملاقات، سعودی سفیر بھی شریک

امام کعبہ نے جمعہ کو نگراں وزیراعظم انوار الحق کاکڑ سے بھی ملاقات کی (فوٹو: پی ایم آفس)
پاکستان کے دورے پر موجود امام کعبہ شیخ ڈاکٹر صالح بن عبداللہ بن حمید نے جنرل ہیڈکوارٹرز (جی ایچ کیو) راولپنڈی میں آرمی چیف جنرل عاصم منیر سے ملاقات کی۔
جمعہ کو ہونے والی ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور پر گفتگو ہوئی۔ آرمی چیف نے امام کعبہ کا پاکستان آمد پر خیرمقدم کیا اور کہا کہ ’ان کی آمد پاکستانی عوام کے لیے فخر کا باعث ہے۔‘
ان کا کہنا تھا کہ ’دنیا بھر کے مسلمان حرمین شریفین کے لیے خصوصی عقیدت رکھتے اور متولی کا دلی احترام کرتے ہیں۔‘
اس موقع پر امام کعبہ شیخ ڈاکٹر صالح بن عبداللہ بن حمید نے کہا کہ ’اسلام امن اور بھائی چارے کا مذہب ہے اور اسلام کی غلط تشریحات کی گوئی گنجائش نہیں ہے۔‘
امام کعبہ اور آرمی چیف نے غزہ میں جاری ظلم اور جبر اور کشمیر میں مسلمانوں کے خلاف جبرواستبداد کی مذمت کرتے ہوئے کشمیری اور فلسطینی عوام کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کیا۔
اس موقع پر امام کعبہ شیخ ڈاکٹر صالح بن عبداللہ بن حمید نے اُمت مسلمہ کے اتحاد، امن اوت استحکام کے لیے دعا بھی کی۔
پاکستان اور مملکت سعودی عرب کے درمیان مثالی تاریخی، مذہبی اور ثقافتی رشتوں کے باعث مضبوط سٹریٹجک تعلقات قائم ہیں۔
پاکستانیوں کے دلوں میں مملکت سعودی عرب سے عقیدت کے علاوہ دونوں برادر ممالک کے درمیان دونوں ممالک کے درمیان خیالات کی ہم آہنگی بھی موجود ہے۔
 

شیئر: