جاپان، تھائی لینڈ، جنوبی کوریا، فلپائن، انڈونیشیا، ویت نام، سنگاپور اور چین کے مختلف تفریحی تجربات، تقریبات اور سرگرمیاں شامل کی جائیں گی۔
ایک رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ جدہ ایونٹس کیلنڈر نے حال ہی میں سوشل ایکسی لینس کے زمرے میں 15واں مکہ ایکسی لینس ایوارڈ جیتا ہے، جس کے تحت ’پورا سال ایک ساتھ‘ کے عنوان سے سال بھر تقریبات منعقد کرائی جائیں گی۔
کیلنڈر ایونٹس میں جدہ کے مقامی افراد، غیرملکیوں اور سیاحوں سمیت 70 لاکھ سے زیادہ وزٹرز نے حصہ لیا ہے۔
جدہ ایونٹس کیلنڈر 30 نومبر سے کامک کون عربیہ کی میزبانی بھی کر رہا ہے، یہ دو روزہ پروگرام ہے جس میں کامکس اور اینیمی دنیا کے نامور ستارے، بینڈز کی موسیقی کی پرفارمنس اور کاس پلے کردار پیش کیے جائیں گے۔
چڑیا گھر میں جنگلی جانوروں کےعلاوہ پالتو اورنایاب جانور موجود ہیں۔ فوٹو عرب نیوز
جدہ ایونٹس کے حالیہ سلسلے میں جدہ میں قائم کئے گئے ان ڈور چڑیا گھر نے خاصی دلچسپی حاصل کر رکھی ہے۔
اس چڑیا گھر میں جنگلی اور پالتو جانوروں کے علاوہ مختلف نسل کے نایاب جانور موجود ہیں اور یہ ایونٹ 16 دسمبر تک جاری رہے گا۔
سعودی عرب کی مزید خبروں کے لیے واٹس ایپ گروپ جوائن کریں