Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

جدہ میں ریڈ سی فلم فیسٹیول 30 نومبر کو ہو گا

2016 سے اب تک 72 فلمی میلوں میں شرکت کی گئی۔ (فوٹو سبق)
شاہ عبدالعزیزعالمی ثقافتی مرکز’اثراء‘ کے تیسرے ایڈیشن میں بحرالاحمر فلم فیسٹیول میں تازہ ترین پروڈکشن کی نمائش کی جائے گی۔ 
نمائش کا افتتاح 30 نومبر کو ہوگا جو 9 دسمبر تک جاری رہے گی۔ فلم نمائش میں ’اثراء‘ کے تحت تین فلمیں دکھائی جائیں گی اس دوران مملکت میں فلمی صنعت کے قیام اور اس کی ترقی کے حوالے سے بھی اہم معلومات پیش کی جائیں گی۔ 
سبق نیوز کے مطابق فلمی نمائش میں پہلی فلم ’ھجان‘ پیش کی جائے گی جو اثراء سینٹر کی پیشکش ہے۔ مذکورہ فلم گزشتہ ستمبر میں ٹورنٹو بین الاقوامی فلم میلے میں نمائش کے لیے پیش کی گئی تھی۔ 
مختصر دوراینہ کی فلم ’حادی العیس‘ بحرالاحمر فلم فیسٹول میں پیش کی جائے گی یہ فلم اس سے قبل گزشتہ ماہ اکتوبر میں شارجہ میں منعقدہ فلم میلے میں پیش کی گئی تھی۔ مذکورہ فلم کو بہترین ایوارڈ بھی جاری کیا گیا تھا۔ یہ فلم ’ثمانیہ‘ گروپ کی پروڈکشن ہے جو اثراء کے تعاون سے تیار کی گئی تھی۔ 
اس ضمن میں سینمائی فنون کے نگران ماجد زھیر سمان کا کہنا ہے کہ ’اثراء کی جانب سے 2016 سے اب تک 72 فلم میلے میں شرکت کی گئی جبکہ 24 ایوارڈ بھی فلم پروڈکشن کے حوالے سے جیتے ہیں۔
 
واٹس ایپ پر سعودی عرب کی خبروں کے لیے اردو نیوز گروپ جوائن کریں

شیئر: