Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی امدادی قافلے رفح کراسنگ کے ذریعے غزہ میں داخل

کھانے پینے کی اشیا، ادویہ اور عارضی پناہ گاہوں کے لیے سامان بھیجا گیا ہے( فوٹو: ایس پی اے)
سعودی عرب کی امدادی ایجنسی شاہ سلمان مرکز برائے امداد و انسانی خدمات نے اتوار کو رفح کراسنگ کے ذریعے  کئی امدادی قافلے غزہ بھیجے ہیں۔ 
سعودی خبررساں ادارے ایس پی اے  کے مطابق  شاہ سلمان مرکز غزہ پٹی میں فلسطینی بھائیوں کی مدد کے لیے چلائی  جانے والی عوامی مہم کے تحت متاثرین کو کھانے پینے کی اشیا، ادویہ، طبی لوازمات اور عارضی پناہ گاہوں کے لیے سامان بھجوا رہا ہے۔ 
اتوار کی صبح طیارے امدادی سامان لے کر العریشن ایئرپورٹ پہنچے امدادی سامان کو رفح کراسنگ کے ذریعے غزہ بھیجنے کےلیے کئی ٹرکوں میں منتقل کیا گیا۔
یاد رہے کہ سعودی عرب  نے مختلف بحرانوں کے دوران فلسطینی بھائیوں کی مدد کی ہے آئندہ بھی  وہ اپنے اس تاریخی کردار پر عمل پیرا رہے گا اسی ضمن میں امدادی قافلے غزہ بھیجے جارہے ہیں۔ 
اقوام متحدہ کا کہنا ہے کہ اسرائیل اور حماس کے درمیان جنگ بندی نے جنگ کے آغاز سے اب تک خوراک، پانی اور دواوں کی سب سے بڑی کھیپ کی ترسیل کو ممکن بنایا ہے۔

شیئر: