Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی خاتون جنہوں نے کورونا کے دوران ’فیملی بیکری‘ کی شروعات کی

ان سعودی خواتین میں سے ہیں جنہوں نے پابندیوں کو مثبت انداز میں لیا(فوٹو: سکرین گریب)
سعودی خاتون ھبہ الصھیل نے کورونا وبا کے دوران عائد پابندیوں کا مقابلہ کیا اور اپنے گھر سے ’فیملی بیکری‘ کی شروعات کر کے پروجیکٹ کو کامیاب بنایا۔
العربیہ چینل سے گفتگو کرتے ہوئے ھبا الصھیل نے کہا کہ’ کورونا وبا کے دوران کئی چیلنجز سامنے آئے۔ پابندیوں کے باعث جہاں کچھ لوگوں نے ہار مان لی وہیں ایسے بھی لوگ تھے جنہوں نے رکاوٹوں کا مقابلہ  کچھ نیا کر کے کیا۔‘ 
انہوں نے کہا ’وہ ان سعودی خواتین میں سے ایک ہیں جنہوں نے کورونا کی پابندیوں کو مثبت انداز میں لیا۔‘ 
ھبا الصھیل کا کہنا تھا ’انہوں نے کورونا کے دوران فیملی بیکری کا منصوبہ شروع کیا۔ ابتدا میں خاندان والوں کی جانب سے پذیرائی ملی۔ عید پرمقبولیت کا دائرہ وسیع ہوگیا۔‘ 
 انہوں نے بتایا ’بیکری مصنوعات کے حوالے سے کئی ٹریننگ کورس کیے ہیں۔ اب فیملی بیکری کی مصنوعات ایک بڑے حلقے میں پھیل گئی ہیں۔‘
’فیملی بیکری مصنوعات میں سعودی ذائقہ اور رنگ بھرنے کا میرا فیصلہ نتیجہ خیز ثابت ہوا۔ صارفین اس پر پسندیدگی کا اظہار کر رہے ہیں۔‘ 

شیئر: