Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ولی عہد کی جانب سے نیوزی لینڈ کے وزیراعظم کو تہنیتی مکتوب

ولی عہد نے نیوزی لینڈ کے وزیراعظم کو تہنیتی مکتوب روانہ کیا ہے ( فوٹو: سبق)
سعودی عرب کے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے نیوزی لینڈ کے وزیر اعظم کرسٹوور لاکسن کو منصب کی حلف برداری اور نئی حکومتی تشکیل پر مبارکباد پیش کی ہے۔
سعودی پریس ایجنسی کے مطابق ولی عہد نے نیوزی لینڈ کے وزیر اعظم کو تہنیتی مکتوب روانہ کیا ہے۔
ولی عہد نے نیوزی لینڈ کے وزیراعظم کے نام اپنے مکتوب میں کہا ہے کہ ’ہم امید رکھتے ہیں کہ آپ کی زیر صدارت تشکیل پانے والی حکومت انتہائی کامیاب رہے گی۔‘
’ہم امید رکھتے ہیں کہ آپ کی حکومت کی دور میں ملک ترقی و کامرانی کی نئی منزلیں طے کرے گا۔‘

شیئر: