Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

پیٹرول سٹیشنوں اور سروس مراکز کی خدمات سے مطمئن ہیں؟ وزارت توانائی کا جائزہ

وزارت کا کہنا ہے یہ جاننا ضروری ہے صارفین کس حد تک مطمئن ہیں (فوٹو: اخبار 24)
سعودی وزارت توانائی نے آبادی کے اندر اور باہر پیٹرول سٹیشنوں اور سروس مراکز کی خدمات کے بارے میں رائے عامہ کا جائزہ شروع کیا ہے۔ 
اخبار 24 کے مطابق وزارت توانائی کا کہنا ہے’ آبادی کے اندر اور باہر سروس سینٹر اور پیٹرول سٹیشن مقامی شہریوں اور مقیم غیرملکیوں اور وزیٹرز کی آسانی  کے لیے قائم کیے گئے ہیں‘۔
’یہ جاننا ضروری ہے کہ صارفین کس حد تک مطمئن ہیں اور سروس کو کس طرح مزید بہتر بنایا جاسکتا ہے‘۔ 
وزارت توانائی نے رائے عامہ کے جائزے کے لیے ایک سوالنامہ تیار کیا ہے جس میں شہروں سے سروس سینٹر اور پیٹرول سٹیشنوں کی جانب سے فراہم کی جانے والی خدمات، پیٹرول سٹیشنوں کی تعداد اور پیٹرول 91، 95 اور ڈیزل کی فراہمی کے بارے میں استفسار کیا گیا ہے۔
علاوہ ازیں پیٹرول سٹیشنوں اور سروس سینٹرز پر واش روم، مصلے اور بل کی ادائیگی کے ذرائع کے بارے میں معلوم کیا گیا ہے۔ 
شہروں کے باہر شاہراہوں پر سروس سینٹرز اور پیٹرول سٹیشنوں کی تعداد، سہولتوں، مصلے، واش روم اور کاروباری مراکز کے حوالے سے سوالات کیے گئے ہیں۔
سوالنامے میں یہ بھی پوچھا گیا کہ ان تمام سہولتوں سے کس حد تک مطمئن ہیں اور کہاں کونسی سہولت میسر نہیں ہے۔

شیئر: