دوران ڈیوٹی زخمی ہونے والوں کی تعداد میں 13.6 فیصد کمی
دوران ڈیوٹی زخمی ہونے والوں کی تعداد چھ ہزار211 ریکارڈ کی گئی (فوٹو: عکاظ)
سعودی عرب میں سوشل انشورنس کے ادارے نے سال رواں 2023 کی سہ ماہی رپورٹ جاری کی ہے۔
رپورٹ کے مطابق تیسری سہ ماہی کے دوران 2022 کی تیسری سہ ماہی کے مقابلے میں ڈیوٹی کے موقع پر زخمی ہونے والوں کی شرح 13.6 فیصد کم رہی۔
عکاظ اخبار کے مطابق سوشل انشورنس کا کہنا ہے’ سال رواں کی تیسری سہ ماہی کے دوران ڈیوٹی زخمی ہونے والوں کی تعداد چھ ہزار211 ریکارڈ کی گئی‘۔
گزشتہ سال اسی عرصے کے دوران سات ہزار 57 کارکن زخمی ہوئے تھے۔
سوشل انشورنس کا کہنا ہے’ زخمیوں کی تعداد میں کمی کے ساتھ تیسری سہ ماہی کے دوران گزشتہ برس کے مقابلے میں سوشل انشورنس سکیم میں شمولیت بھی بڑھی ہے‘۔
’سال رواں کی تیسری سہ ماہی میں سوشل انشورنس میں شامل ہونے والوں کی تعداد 10687752 ریکارڈ کی گئی‘۔
گزشتہ برس کی تیسری سہ ماہی میں یہ تعداد 9.505.466 تھی۔ اس سال تیسری سہ ماہی میں 12.4 فیصد زیادہ رہی۔