Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سوشل انشورنس الاؤنس میں 20 فیصد اضافے کی شاہی منظوری

’شہریوں کے لیے مہنگائی الاؤنس میں تین ماہ تک توسیع کردی گئی ہے‘ ( فوٹو: سبق)
خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبد العزیز نے سوشل انشورنس کے مستحق افراد کے بنیادی الاؤنس میں 20 فیصد اضافے کی منظوری دے دی ہے۔
سعودی پریس ایجنسی کے مطابق شاہ سلمان نے شہریوں کے لیے مہنگائی الاؤنس میں بھی تین ماہ توسیع کی منظوری دی ہے۔
شاہی منظوری میں سوشل انشورنس کی خدمات اور معیار کو بہتر بنانے کی بھی ہدایت کی گئی ہے۔
شہریوں کے لیے مہنگائی الاؤنس میں اندراج بھی تین ماہ تک جاری رہے گا۔
شاہی منظوری میں واضح کیا گیا ہے کہ مہنگائی الاؤنس دسمبر 2023 تک جاری رہے گا۔

شیئر: