Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی عرب نے پاکستان کے لیے 3 ارب ڈالر ڈیپازٹ کی مدت میں توسیع کر دی

سعودی عرب کی جانب سے مرکزی بینک میں ڈپازٹ کی گئی رقم کی مدت 5 دسمبر کو ختم ہو رہی تھی۔ (فائل فوٹو: اے ایف پی)
پاکستان کا کہنا ہے کہ سعودی عرب نے پاکستانی معیشت کو سہارا دینے کے لیے پاکستان کے مرکزی بینک میں جمع تین ارب ڈالر کےڈپازٹ کی مدت میں ایک سال کی توسیع کردی ہے۔
بدھ کو سٹیٹ بینک آف پاکستان (ایس بی پی) کی جانب سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ ’سعودی فنڈ فار ڈویلپمنٹ‘ (ایس ایف ڈی) کی جانب سے سعودی عرب کی ایما پر مرکزی بینک میں ڈپازٹ کی گئی رقم کی مدت 5 دسمبر کو ختم ہو رہی تھی جس میں مزید ایک سال کی توسیع کردی گئی ہے۔
بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ سعودی عرب کی جانب سے ڈپازٹ کی گئی تین ارب ڈالر کی رقم سٹیٹ بینک آف پاکستان کے پاس محفوظ ہے اور اس کی مدت میں ایک سال کی توسیع سعودی حکومت کی جانب سے پاکستان کی معاشی مدد کرنے کے سلسلے کی ایک کڑی ہے جس سے زرِ مبادلہ کے ذخائر کو فائدہ حاصل ہوگا اور پاکستان کی معیشت میں بہتری آئے گی۔
خیال رہے سٹیٹ بینک میں تین ارب ڈالر ڈپازٹ کرنے کے اس معاہدے پر 2021 میں پاکستانی حکومت اور ایس ایف ڈی نے دستخط کیے تھے اور اس کی مدت میں مسلسل دوسری مرتبہ ایک سال کی توسیع کی گئی ہے۔

شیئر: