Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

نیوم آنے والوں کے لیے ایک اور ٹورسٹ فرنٹ ’سیرانا‘

سیرانا ساحل پر منفرد کلب کی سہولت مہیا  کرے گا (فوٹو: ایس پی اے)
نیوم نے خلیج عقبہ کے ساحل پر ایک اور ٹورسٹ فرنٹ ’سیرانا‘  کے قیام کا اعلان کردیا۔ 
سعودی خبررساں ادارے ایس پی اے کے مطابق سیرانا میں 65 کمرے اور 35 رہائشی یونٹس ہوں گے۔ 
یہ منفرد طرز تعمیر کی علامت ہوں گے۔  سیرانا کے کمرے اور رہائشی یونٹس مختلف گوشوں سے سمندر کی جانب ہوں گے۔
جو یہاں آنے والوں کو پرکشش مناظر سے لطف اٹھانے کا موقع دیں گے۔ ہوٹل کے مہمان کوہستانی سلسلے اور ساحل کے  مناظر کا مزا اٹھا سکیں گے۔ 
سیرانا اپنے سیاحوں کو روز مرہ کے شور شرابے سے دور پرسکون ماحول فراہم کرے گا۔ سیرانا آنے والے سیاح انتہائی آرام دہ زندگی کا لطف حاصل کریں گےـ
سیرانا ساحل پر منفرد کلب کی سہولت مہیا کرے گا۔ جہاں آرام و راحت، صحت اور ورزش کی معیاری سہولتیں  ہوں گی۔   
سیرانا میں چہل قدمی اور گھڑ سواری کےعلاوہ سمندر، پہاڑ اور وادی کا سنگم دیکھنے کو ملے گا۔
 
واٹس ایپ پر سعودی عرب کی خبروں کے لیے اردو نیوز گروپ جوائن کریں

شیئر: