نئی دہلی ..... بی جے پی حکومت میں مرکزی وزیر منیکا گاندھی کا پتے کا آپریشن آئندہ چند دنوں میں آل انڈیا انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز میں ہوگا۔ یہ بات انکے صاحبزادے او ر بی جے پی کے رکن پارلیمنٹ ورون گاندھی نے میڈیا کو بتائی۔ انہوںنے اپنے ٹویٹ میں کہا کہ میری والدہ گزشتہ روز سے اسپتال میں داخل ہیں۔ خواتین اور بچوںکی بہبود سے متعلق وزیر منیکا گاندھی نے گزشتہ روز پیٹ میں درد کی شکایت کی تھی۔ اس وقت وہ پیلی بھیت میں اپنے اسمبلی حلقے کے دورے پر تھیں ۔ انہیں فوری طور پر دہلی لایا گیا۔ اس سے قبل انہیں پیلی بھیت کے اسپتال لیجایا گیا تھا جہاں الٹرا ساﺅنڈ کرنے پر پتہ چلا کہ انکے پتے میں پتھر ہے۔