Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کنٹرول لائن 5ہندوستانی فوجی ہلاک کردئیے،ترجمان

  راولپنڈی ...کنٹرول لائن پر پاک فوج کی جوابی کارروائی میں 5ہندوستانی فوجی ہلاک ہوگئے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق ہندوستانی فوج نے ہفتے کو تتہ پانی سیکٹر میں بلااشتعال فائرنگ کی جس کا جواب دیا گیا۔ جوابی کارروائی میں5 ہندوستانی فوجی ہلاک اور کئی زخمی ہوگئے ہندوستانی فوج کے بنکرز بھی تباہ کردئیے گئے ۔واضح رہے کہ کنٹرول لائن پر پاک و ہند کے درمیان کشیدگی بڑھ گئی ہے ۔ہندوستانی فوج سرحدی آبادی کو مسلسل نشانہ بنا رہی ہے۔ پاکستان نے نئی دہلی سے احتجاج بھی کیا ہے۔

 

شیئر: