پاکستان نے امریکہ کی شراکت داری سے موسمیاتی تبدیلیوں سے نمٹنے کے لیے ’ری چارج پاکستان‘ پروگرام لانچ کیا ہے۔
سنیچر کو پاکستان میں امریکی سفارت خانے نے ایکس (ٹوئٹر) پر ایک ٹویٹ میں کہا کہ ’آج کاپ28 کی سائیڈلائن پر سفیر ڈونلڈ بلوم نے نگراں وزیراعظم انوار الحق کاکڑ کے ساتھ ری چارج پاکستان کا آغاز کیا۔ یہ پاکستان کی آب و ہوا اور پانی کے ذخائر کو بڑھانے کے لیے سات کروڑ 70 لاکھ 80 ہزار ڈالر کی شراکت داری ہے۔‘
’گرین کلائمیٹ فنڈ، کوکا کولا فاؤنڈیشن، اور ورلڈ وائلڈ لائف فنڈ کے ساتھ شراکت داری میں، ’ری چارج پاکستان‘، ملک کے تین صوبوں میں ماحولیاتی نظام پر مبنی موافقت کی جانب محور بنانے میں مدد کرے گا۔‘
مزید پڑھیں
-
موسمیاتی تبدیلیاں، دنیا بھر میں خوراک کی قلت کا خطرہNode ID: 158081
-
موسمیاتی تبدیلیاں: پاکستانی فصلوں کو اربوں کا نقصانNode ID: 436221
امریکی سفارت خانے کا مزید کہنا تھا کہ ’اس سے سات لاکھ پاکستانی براہ راست اور 70 لاکھ بلواسطہ مستفید ہوں گے۔ یہ اہم پروگرام مقامی کمیونٹیز کو موسمیاتی فیصلہ سازی کی مرکزی جگہ میں رکھتا ہے۔‘
Today on the margins of COP28, Ambassador Blome joined Caretaker PM Kakar in launching Recharge Pakistan, a $77.8 million partnership to enhance Pakistan's climate and water resilience. 1/3 pic.twitter.com/y2oBZosmhl
— U.S. Embassy Islamabad (@usembislamabad) December 2, 2023