Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سوئس صدر نے ابوظبی کی شیخ زاید جامع مسجد کا دورہ کیا

شیخ زاید مسجد مرکز اسلامی ثقافت کو متعارف کرانے کےلیےخدمات انجام دے رہا ہے۔( فوٹو: وام)
سوئٹزرلینڈ کے صدر نے اتوار کو ابوظبی میں شیخ زاید بڑی جامع مسجد کا دورہ کیا۔ سوئس سفیر، سوئٹزرلینڈ میں اماراتی سفیر بھی موجود تھے۔ 
 امارات کے سرکاری خبررساں ادارے وام کے مطابق سوئس صدر نے شیخ زاید بن سلطان آل نہیان کے مقبرے پر بھی گئے۔
انہوں نے شیخ زاید کے تاریخی ورثے اور ان کے اس حکیمانہ طرز اقتدار کی تعریف کی جس نے اقوام عالم کے درمیان روا داری، امن و سلامتی اور پرامن بقائے باہم کے کلچر کے فروغ میں اہم کردار ادا کیا۔ 


سوئس صدر نے شیخ زاید جامع مسجد کے ہال اور بیرونی حصے بھی دیکھے ( فوٹو: وام)

سوئس صدر نے شیخ زاید جامع مسجد کے ہال اور بیرونی حصے کا دورہ کیا۔ شیخ زاید جامع مسجد کے ڈائریکٹر جنرل ڈاکٹر یوسف العبیدلی ان کے ہمراہ تھے۔ 
 سوئس صدر کو جامع مسجد کے تمدنی پیغام سے متعارف کراتے ہوئے بتایا گیا کہ روا داری، پرامن بقائے باہم اس کا اہم پیغام ہے۔ 
شیخ زاید جامع مسجد مرکز اسلامی ثقافت کو متعارف کرانے اور اقوام عالم کے درمیان تمدنی  رابطے بڑھانے کے حوالے سے اہم خدمات انجام دے رہا ہے۔

شیئر: