Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی عرب میں ریجنل ہیڈکوارٹر کھولنے والی کمپنیوں کےلیے ٹیکس مراعات

ریجنل ہیڈکوارٹر قائم کرنے پر کمپنیوں کو 30 برس تک ٹیکس سے استثنی ہوگا۔( فوٹو: الاقتصادیہ)
سعودی عرب نے  دارالحکومت میں ریجنل ہیڈکورٹر کھولنے والی بین الاقوامی کمپنیوں کےلیے نئی ٹیکس مراعات کا اعلان کیا ہے۔ 
الاقتصادیہ کے مطابق وزارت سرمایہ کاری نے وزارت خزانہ اور زکوۃ، ٹیکس و کسٹم اتھارٹی کے تعاون سے کمپنیوں کے لیے ٹیکس مراعات کا پیکیج  دیا ہے۔ 
ٹیکس مراعات پیکیج کا مقصد کمپنیوں کو سعودی عرب میں ریجنل ہیڈکوارٹر قائم کرنے پر آمادہ کرنا، انہیں سہولتیں فراہم کرنا اورمملکت کو مشرق وسطی اور شمالی افریقہ میں بین الاقوامی کمپنیوں کا پہلا آپشن بنانا ہے۔ 
 ایسی بین  الاقوامی کمپنیوں کو جو سعودی عرب میں اپنا ریجنل ہیڈکوارٹر قائم کریں گی انہیں 30 برس تک ٹیکس سے استثنی ہوگا۔
ان سے ریجنل ہیڈکوارٹر پر انکم ٹیکس میں سہولت دی جائے گی۔ کمپنیوں کو پرمٹ کے اجرا کی تاریخ سے ٹیکس سہولتوں کی فراہمی شروع کی جائے گی۔ 
وزیر سرمایہ کاری خالد الفالح نے کہا کہ ’مملکت میں بین الاقوامی کمپنیوں  کے لیے ٹیکس ترغیبات سعودی عرب کو پورے علاقے میں بین الاقوامی کمپنیوں کے ہیڈکوارٹرز کا سینٹر بنانے میں موثر ثابت ہوں گی‘۔ 
انہوں نے کہا کہ’ ریجنل ہیڈکوارٹر قائم کرنے والی کمپنیوں کو اور بھی کئی رعایتیں دی جائیں گی۔ مثال کے طور پر سعوادئزیشن کے حوالے سے لچک  پیدا کی جائے گی۔ ایگزیکٹیو ڈائریکٹرز اور ماہرین کے تقرر میں تعاون کیا جائے گا‘۔ 
خالد الفالح نے کہا کہ’ سعودی معیشت میں استحکام منفرد تجربہ کار اور باصلاحیت افراد کی موجودگی  خصوصا سٹراٹیجک محل وقوع اور ترقی کے بہترین امکانات کے باعث 200 سے زیادہ کمپنیاں اس پروگرام میں شامل ہورہی ہیں‘۔ 

شیئر: