Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

بچی کو پش چیئر پر کچرے دان کے قریب چھوڑ دیا

 عجلت ہو یا کوئی دوسری بات، مگر لاپروائی کسی صورت بھی پسندیدہ حرکت نہیں سمجھی جاتی اور بالخصوص معاملہ جب بچوں کا آجائے تو بچوں کی جانب سے غفلت انتہائی ناقابل برداشت ہوجاتی ہے۔ ایسی ہی ایک عجیب و غریب حرکت یہاں رہنے والے ایک جوڑے نے اس وقت کی جب وہ مقامی تفریحی پارک میں اپنی بچی سمیت پہنچے۔ شاید ٹکٹ کاﺅنٹر پر کچھ زیادہ بھیڑ تھی یا شو شروع ہونے کا وقت شروع ہوچکا تھا۔ والدین نے بچی کو اس کی پش چیئر پر کچرے ایک ڈھیر کے پاس چھوڑا اور خود ٹکٹ لینے چلے گئے۔ بچی کو ایسی جگہ پر اکیلے دیکھ کر بہت سے لوگوں کو حیرت ہوئی اور موقع پر موجود دیگر لوگوں میں سے کئی نے اس کی تصویر بھی اتار لی۔ کچھ لوگ والدین کی آمد تک بچی کی حفاظت کیلئے کھڑے رہے مگر یہ دیکھ کر انہیں سخت حیرت ہوئی کہ جب یہ دونوں واپس لوٹے تو انہوں نے اس حوالے سے کسی قسم کی شرمندگی کا مظاہرہ نہیں وہ شاید اسی بات پر خوش تھے کہ انہوں نے ٹکٹ حاصل کرلئے۔ تفصیلات کے مطابق بچی کی عمر صرف ایک سال تھی اور ایسے حالات میں بچی کو چھوڑ کر جانا جرائم پیشہ عناصر کی حوصلہ افزائی کیلئے بہتر ہوتا ہے۔ عین ممکن تھا کہ اگر کچھ لوگ اسکی حفاظت کیلئے جمع نہ ہوتے تو شاید کوئی اسے اغوا کرکے لیجاتا جس کے بعد والدین کی ساری تفریح غارت ہوجاتی اور ساری زندگی اس غم میں گزر جاتی۔ کہا جاتا ہے کہ بچی کے پاس جمع ہونے والے افراد نے پارک کے گارڈز کو بھی چوکنا کردیا تھا۔بچی کو خیریت سے دیکھنے کے بعد والدین پھر رولر کوسٹر کی جانب چلے گئے جہاں انکے دوسرے2بچے پہلے ہی جھولا جھولنے میں مصروف تھے۔والدین نے میڈیا کو انٹرویو میں کہا کہ انہیں اپنی اس حرکت پر کوئی شرمندگی نہیں۔ عینی شاہدین کا کہناہے کہ یہ لوگ اس طرح سے دوڑ کر بچی کے پاس آئے تھے جیسے کوئی بچی نہیں ڈبہ یا پیکٹ چھوڑ کر جارہے ہوں۔

شیئر: