Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

بحر الاحمر: قیمتی معدنیات کے خزانوں سے مالا مال

سمندر میں زنک، تانبا، چاندی، سونا، کوبالٹ جیسی قیمتی دھاتیں موجود ہیں (فوٹو، سوشل میڈیا)
سعودی جیولوجیکل سروے بورڈ کے ترجمان طارق ابا الخیل نے کہا ہے کہ بحراحمر دنیا کے دیگر سمندروں کے مقابلے میں حال ہی میں بننے والی اہم معدنیاتی دولت سے مالا مال ہے۔ 
سعودی خبررساں ادارے ایس پی اے کے مطابق بحراحمر میں انواع واقسام کے  خزانے  ماہی گیروں، سمندری سیر اور غوطہ خوری کے شائقین نیز مرجان کی گھاٹیوں کے مناظر سے لطف  اٹھانے میں دلچسپی رکھنے والوں کے لیے خصوصی دلچسپی کا باعث ہیں۔ 
بحراحمر میں ہزاروں قسم کی مچھلیاں موجود ہیں بیشتر مرجان کی چٹانوں والے ماحول میں رہتی ہیں۔ 

سمندری علاقے میں معدنیاتی وسائل کی دریافت کے لیے مزید ریسرچ کی ضرورت ہے(فوٹو، سوشل میڈیا)

بحراحمر، بحیرہ روم اور بحیرہ ہند کو جوڑنے والا  اہم سمندری راستہ ہے۔ یہ مشرق اور مغرب کے براعظموں  کے درمیان سمندری تجارتی راستے کا کام بھی دے رہا ہے۔ یہ سعودی بندرگاہوں کے ذریعے حرمین شریفین کا گیٹ بھی کہلاتا ہے۔ 
ابا الخیل نے بتایا کہ سمندر میں زنک، تانبا، چاندی، سونا، کوبالٹ اور کیڈمیم جیسی قیمتی دھاتیں موجود ہیں۔ سعودی عرب اور سوڈان کے درمیان سمندری علاقے میں معدنیاتی وسائل کی دریافت کے لیے مزید ریسرچ کی ضرورت ہے۔ 

شیئر: