Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

لندن میں پھر دہشت گردی،کئی افرا ہلاک د زخمی

  لندن... مرکزی لندن میں مشتبہ دہشت گردی کے واقعات میں کئی افراد کے ہلاک و زخمی ہونے کی اطلاع ہے۔2 افراد کے ہلاک ہونے کی تصدیق کی گئی ہے ۔برطانوی ذرائع ابلاغ کے مطابق ہفتے کی شب لندن برج پر تیز رفتار گاڑی نے کئی راہگیروں کو کچل دیا ۔ برا مارکیٹ میںمشتبہ افراد کو چاقووں کے ساتھ دیکھا گیا ۔ فائرنگ کی آواز بھی سنی گئی ۔ عینی شاہدین نے بتایا کار میں سوارمشتبہ افراد نے لوگو ں پر چاقووں سے حملہ کیا ۔کئی زخمی ہو گئے ۔برطانوی پولیس نے واقعات کی تصدیق کی ہے ۔ مشتبہ افراد کی تلاش شروع کردی گئی ۔ ایک شخص کو گرفتار کئے جانے کی اطلاع ہے ۔ ایک اطلاع کے مطابق 2حملہ آوروں کو ہلاک کردیا گیا۔ لندن بر ج کو دونوں اطراف سے بند کر دیا گیا ۔لندن برج اسٹیشن بھی بند ہے ۔پولیس نے شہریوں سے کہا ہے کہ وہ لند ن برج استعمال کرنے سے گریز کریں ۔لندن کے حساس مقامات پر سیکیورٹی فورسز تعینات ہیں ۔ وزیراعظم تھریسامے نے واقعہ کو دہشت گردی قرار دیتے ہوئے سیکیورٹی اجلاس طلب کرلیا ۔ صدر ٹرمپ نے ٹوئٹر پر بیان میں برطانیہ کو ہر قسم کی مدد کی پیشکش کی ہے

شیئر: