سعودی ایجنسی سوڈان کے ہسپتالوں میں انتہائی نگہداشت کے شعبے قائم کرے گی
اتوار 10 دسمبر 2023 18:54
سوڈان کی این جی او کے ساتھ مشترکہ تعاون کے معاہدے پر دستخط کیے گئے (فوٹو: ایس پی اے)
سعودی عرب کے شاہ سلمان مرکز برائے امداد و انسانی خدمات سوڈان کے پانچ ہسپتالوں میں انتہائی نگہداشت کے شعبوں کے لیے 4.8 ملین ریال مالیت کے معاہدے پر دستخط کیے ہیں۔
الاقصادیہ کے مطابق شاہ سلمان مرکز کی جانب سے سوڈان کی ایک این جی او کے ساتھ مشترکہ تعاون کے معاہدے پر دستخط کیے گئے۔
مشرقی سوڈان کے علاقے القضارف، کسلا اور پورٹ سوڈان کے پانچ بڑے اسپتالوں میں انتہائی نگہداشت کے شعبے تیار کیے جائیں گے جن پر 48 لاکھ 50 ہزار ریال لاگت آئے گی۔
معاہدے کے تحت سوڈان کے ہسپتالوں کے انتہائی نگہداشت کے شعبوں کومصنوعی تنفس کے آلات، خودکار سسٹم اور انتہائی نگہداشت کے شعبے کے بیڈ فراہم کیے جائیں گے۔
ان شعبوں کی مینٹینس کا بھی اہتمام کیا جائے گا۔ اس منصوبے سے 40 لاکھ افراد کو فائدہ ہو گا۔