Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی ولی عہد سے انٹرنیشنل اولمپک کمیٹی کے صدر کی ملاقات

اولمپک کمیٹی اورسعود ی عرب کے تعلقات کے پہلووں کا جائزہ لیا گیا (فوٹو: ایس پی اے)
سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے پیر کو ریاض میں انٹرنیشنل اولمپک کمیٹی کے صدر ڈاکٹر تھامس باخ نے ملاقات کی ہے۔
خبر رساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق ملاقات میں انٹرنیشنل اولمپک کمیٹی اور سعود ی عرب کے تعلقات کے پہلووں کا جائزہ لیا گیا۔
ان تعلقات سے سعودی عرب اور دنیا بھر میں اولمپک کھیلوں کی سرگرمیوں میں فروغ ملے گا۔ 
اس موقع پر سعودی وزیر سپورٹس شہزادہ عبدالعزیز بن ترکی اور سعودی  اولمپک اور پیرا اولمپک کمیٹی کے ڈپٹی چیئر مین شہزادہ فہد بن جلوی بن عبدالعزیز بھی موجود تھے۔

شیئر: