شہزادہ فیصل بن فرحان سے آسٹریلوی ہم منصب کا رابطہ
’دونوں وزرائے خارجہ نے غزہ کی تازہ ترین صورتحال پر تبادلہ خیال کیا ہے‘ ( فوٹو: سبق)
سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان سے آسٹریلیا کی وزیر خارجہ پینی وونگ نے ٹیلیفونک رابطہ کیا ہے۔
سعودی پریس ایجنسی کے مطابق دونوں وزرائے خارجہ نے غزہ کی تازہ ترین صورتحال پر تبادلہ خیال کیا ہے۔
سعودی اور آسٹریلوی وزرائے خارجہ نے غزہ میں فوری جنگ بندی کے لیے عالمی کوششیں تیز کرنے پر اتفاق کیا ہے۔
انہوں نے غزہ میں متاثرین کے لیے انسانی امداد کے لیے محفوظ راستے کی فراہمی کا مطالبہ کیا ہے۔
دونوں وزرا نے نہتے بے گناہ شہریوں کی ہلاکت پر افسوس اور پریشانی کا اظہار کیا ہے۔