Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

اسلامی عرب وزارتی کمیٹی کا وفد واشنگٹن سے کینیڈا پہنچ کیا

وزارتی کمیٹی اسلامی غزہ کی صورتحال پر سفارتی رابطے کررہی ہے۔(فوٹو: ایس پی اے)
سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان کی سربراہی میں اسلامی عرب وزارتی کمیٹی کا وفد سنییچر کو واشنگٹن سے کینیڈا پہنچا ہے۔
الاخباریہ کے مطابق وزارتی کمیٹی اسلامی غزہ کی صورتحال پرعرب سربراہ کانفرنس کی غیر معمولی قراردادوں کے حوالے سے سفارتی رابطے کررہی ہے۔
عرب اسلامی وزارتی کمیٹی میں سعودی عرب، مصر، قطر، اردن، فلسطینی اتھارٹی اور ترکی کے وزرائے خارجہ شامل ہیں۔
 یاد رہے کہ اسلامی عرب سربراہ کانفرنس نے مشترکہ عرب اسلامی وزارتی کمیٹی تشکیل دی ہوئی ہے جسے او آئی سی اور عرب لیگ کا موقف دنیا بھر تک پہنچانے کی ذمہ داری دی گئی۔
مغربی ممالک کے دارالحکومتوں میں وزارتی کمیٹی نے غزہ کے بحران کو پھیلنے سے روکنے کے طریقوں، بحالی امن پر بات چیت کی ہے۔
غزہ میں فوری انسانی امداد کی فراہمی کے لیے محفوظ چینلز کے قیام کی اہمیت کوبھی اجاگر کیا گیا۔

شیئر: