Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ میں مطلع غبار آلود، حد نگاہ متاثر

’دونوں مقدس شہروں میں شام 4 بجے تک غبار رہے گا جبکہ موسم سردی مائل ہوگا‘ ( فوٹو: سبق)
محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ آج جمعرات کو مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ میں مطلع غبار آلود رہے گا جس کے باعث حد نگاہ متاثر ہوگی۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق اسی سے ملتی جلتی کیفیت ریاض، نجران اور مشرقی ریجن میں بھی ہوگی۔
مکہ مکرمہ کے حوالے سے محکمے نے کہا ہے کہ ’مکہ مکرمہ شہر کے علاوہ، جدہ، رابغ، خلیص، بحرہ، الکامل اور جموم میں شام 4 بجے تک گرد رہے گی‘۔
’اسی طرح مدینہ منورہ شہر کے علاوہ المہد اور وادی فرع میں بھی دھول مٹی اڑنے کا امکان ہے‘۔
دریں اثنا محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ ’مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ کے علاوہ دیگر شہروں میں بھی موسم سردی مائل ہوگا اور آئندہ دنوں درجہ حرارت میں مزید کمی ہوگی‘۔
’دونوں مقدس شہروں میں رات کے وقت دھند چھائی رہے گی جس سے بالائی علاقے زیادہ متاثر ہوں گے‘۔

شیئر: