Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی شہریوں کے لیے ایران میں ویزہ فری انٹری

ایرانی ویزہ فری انٹری کی شرط یک طرفہ ہے (فوٹو، ایکس اکاونٹ )
ایرانی حکومت کی جانب سے سعودی شہریوں کے لیے ویزے کی شرط ختم کردی گئی ہے۔
اب سعودی عرب کا شمار ان 33 ممالک میں کردیا گیا ہے جن کے شہری بغیر ویزہ لیے ایران آسکتے ہیں۔
العربیہ نیوز کے مطابق ایرانی وزیر سیاحت عزت اللہ ضرغامی نے کہا ہے کہ ان کی حکومت نے جن 33 ممالک کے شہریوں کے لیے ویزہ فری انٹری کی سہولت دی ہے ان میں سعودی عرب کو بھی شامل کردیا گیا جبکہ اس سے قبل انڈیا، روس، متحدہ عرب امارات، بحرین، قطر، کویت اورلبنان و دیگر ممالک کے شہریوں کو ایران جانے کے لیے ویزہ درکار نہیں۔
ایران جانے کے لیے مذکورہ ممالک کے لیے ویزہ فری انٹری کی سہولت یک طرفہ ہے۔
وزیر سیاحت کا مزید کہنا تھا کہ مختلف ممالک سے ایران آنے والے سیاحوں کو خوش آمدید کہتے ہیں یہاں کے دیدہ زیب سیاحتی مقامات کے علاوہ علاج کی غرض سے بھی لوگوں کو ’میڈیکل سیاحت‘ کی سہولت فراہم کی گئی ہے۔

شیئر: