جمعہ کو سعودی عرب میں سونے کے نرخ کیا رہے ؟
سب سے کم قیراط والا فی گرام سونا 38 ڈالر میں فروخت کیا گیا(فوٹو، عاجل نیوز)
سعودی عرب میں جمعہ کے روز سونے کی قیمتوں میں استحکام پایا گیا۔ 21 قیراط ایک گرام سونے کی قیمت 214.82 ریال رہی۔
عاجل نیوز کے مطابق سعودی عرب کی گولڈ مارکیٹ میں سونے کی قیمتوں میں استحکام دیکھنے میں آیا۔ جمعہ کے روز سب سے زیادہ فروخت ہونے والے 21 قیراط سونے کے فی گرام نرخ 214.82 ریال تقریبا 57.29 ڈالر رہے۔
سونے کے بازار میں 24 قیراط ایک گرام کی قیمت 245.51 ریال تقریبا 65.47 ڈالر رہی جبکہ 22 قیراط کا فی گرام سونا 225.05 ریال میں فروخت کیا گیا۔
سب سے کم فروخت ہونے والا 18 قیراط کے فی گرام سونے کے نرخ 184.13 ریال رہے جبکہ 14 قیراط والے ایک گرام سونے کی قیمت 38.19 ڈالر یعنی 143.21 ریال رہی۔