اوجیوں کی شام، قطر میں مقیم شعراء کے نام
اوجِ ادب کے اشتراک سے عالمی مشاعرے کے انعقاد کا اعلان
دوحہ(دانیال احمد)پاکستان ایسوسی ایشن قطر اور دبستانِ فکر ِلطیف کی نمائندہ پاکستانی تنظیمـ’’ اوج ِادب‘‘ کے اشتراک سے دوحہ میںہونے والی انتظامی و شعری نشست میں اوج ِادب کادوحہ میں باقاعدہ اجراء کا اعلان کیا گیا۔اوج ِادب کے دوحہ میں ابتدائی اراکین سید فہیم الدین،محمد اعجاز حیدراور شوکت علی ناز نے اوج ِادب کے ارتقائی عمل میں بھرپور شرکت کا عندیہ دیا۔نشست میں مختلف ادبی و غیر ادبی پروگراموں کے انعقادکے انتظامی پہلوؤںپر غور کیا گیا۔ تقریب میںپاکستان ایسوسی ایشن، قطرکے سید فہیم الدین ( چیئرمین)، تجمل آفتاب چیمہ(نائب سرپرستِ اعلیٰ)، شاہد رفیق ناز(وائس چئیرمین )، اعجاز حیدر(مرکزی صدر)، طاہر جمیل( سینئر نائب صدر) ، اسامہ محمد (نائب صدر)، مشرف کمال (سرپرست کمیٹی) ، مراد علی شاہد (نائب سیکرٹری) اور شوکت علی ناز(چیف ایڈوائزر)نے شرکت کی ۔ سال 2017میں ممکنہ پروگرامز کی مکمل تفصیل بتاتے ہوئے سید فہیم الدین ( چیئرمین)نے بتایا کہ ہمارا عزمِ صمیم ہے کہ ہم روایتی ادبی مشاعرے اور ادبی تقریبات تک ہی محدود نہیں رہیں گے بلکہ ہمارا ارادہ نوجوانانِ پاکستان کی وہ کھیپ تیار کرنا ہے جنہیں آگے چل کرنہ صرف ادبی میدان میں بلکہ ہر شعبہ ہائے زندگی میں پُر اعتماد کردار ادا کرنا ہے ۔تجمل آفتاب چیمہ(نائب سرپرستِ اعلیٰ) نے مختصر تعارف کے بعد پاکستان کے پروگرام وژن2025 اور قطر وژن2030 میں موازنہ کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں دونوںملکوں کی پالیسیوںاوربصیرت پرعملی کردار ادا کرنا ہے۔ تقریب کے اختتام پر مختصر و منتخب افراد کی شعری نشست کا انعقادکیا گیا ۔دوحہ میں اوجِ ادب کی شمولیت اوراشتراک سے ایک عالمی مشاعرے 2017کے انعقاد کا اعلان بھی کیا گیا۔