Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

امیر کویت کے انتقال پر امارات، بحرین، عمان اور قطر میں تین روزہ سوگ

شیخ نواف الاحمد الجابرالصباح ایک عظیم قائد اور دانا شخصیت کے مالک تھے( فوٹو: وام)
 امیرکویت شیخ نواف الاحمد الجابرالصباح کے انتقال پر امارات، قطر، عمان، بحرین اور دیگر ملکوں نے تین روزہ سوگ کا اعلان کیا ہے,
امارات کے شیخ محمد بن زاید آل نھیان نے امیرکویت شیخ نواف الاحمد الجابرالصباح کے انتقال پرتعزیت کا اظہار کیا۔  
امارات الیوم کے مطابق شیخ محمد بن زاید نے اپنے ایکس اکاونٹ پر کہا ’اس عظیم نقصان پر ہم آل الصباح اور اپنے برادر کویتی بھائیوں کے غم میں برابر کے شریک ہیں‘۔
’شیخ نواف الاحمد الجابرالصباح ایک عظیم قائد اور دانا شخصیت کے مالک تھے جنہوں نے امارات اورکویت کے مابین تعلقات میں ہمیشہ بہتری اوراضافے کے لیے کام کیا‘۔
علاوہ ازیں خلیجی مشترکہ امور میں بھی ہمیشہ بہترین معاونت کی۔ 
ایوان صدر سے جاری بیان میں بھی امیر کویت کے انتقال پر اظہار افسوس کرتے ہوئے امارات میں تین دن کے لیے سوگ کا اعلان کیا گیا ہے۔
اس دوران تمام سرکاری عمارتوں اوردنیا بھر میں اماراتی سفارتی مشنز پر پرچم کو سرنگوں رکھا جائیں گے۔
علاوہ ازیں امیر قطر نے بھی ملک میں تین روزہ سوگ اور قومی پرچم سرنگوں کرنے کی ہدایت جاری کی ہے۔
شاہ بحرین حمد بن عیسی آل خلیفہ نے تین روزہ سوگ  اور بحرین کے قومی دن کی تقریبات منسوخ کرنے کا اعلان کیا۔
عمان کے سلطان ہیثم بن طارق نے شاہی حکم کے ذریعے  تین روزہ سوگ اور قومی پرچم سرنگوں کرنے کی ہدایت کی ہے۔

شیئر: