Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

قوم ثمود کے چٹانوں پر موجود نقش و نگار کپڑے پر منتقل کرنے والی سعودی خاتون

سلمی الحمود کو اپنے اسی کام پر عکاظ ایوارڈ بھی مل چکا ہے ( فوٹو: سکرین گریب)
سعودی خاتون سلمی الحمود نے چٹانوں پرموجود قوم ثمود کے نقش ونگار کپڑوں پر بنانے شروع کردیے۔
العربیہ چینل سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے ثمودی نقش و نگار چٹانوں سے کپڑوں سے منقتل کرنے کی تفصیلات بیان کی ہیں۔
سعودی خاتون علاقے میں ’سلمی الثمودیہ‘ کے نام سے مشہور ہیں۔ انہیں یہ لقب چٹانوں پر قوم ثمود کے نقش ونگار کپڑوں پر منتقل کرنے کی وجہ سے ملا ہے۔
سلمی ثمودیہ کو الاسد کا نقش چٹان سے کپڑے پر مہارت کے ساتھ منتقل کرنے پر عکاظ ایوارڈ مل چکا ہے۔ وہ کنگ عبدالعزیز کیمل فیسٹول میں’ السدو‘ پر 33 روز میں اونٹ کو سجانے کا اعزاز بھی حاصل کرچکی ہیں۔
ان کا کہنا ہے وہ کپڑے پر ابجدی حروف کے نقش بناتی ہیں۔ اس کےلیے فرانسیسی ریشم کے دھاگے استعمال کرتی ہیں۔
انہیں اس کا شوق بچپن سے ہے۔ کاروباری بنیاد پر یہ کام عکاظ ایوارڈ ملنے کے بعد 2016 میں شروع کیا۔
قوم ثمود کے ہنر مند چٹانوں پر جانوروں کی شکل و صورت کو ابجدی حروف کے طور پر استعمال کیا کرتے تھے۔ 

شیئر: