Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

بارش کے بعد جبل النور کا علاقہ سر سبز، تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل

ایسا لگتا  ہےجیسے کسی نے اس علاقے کو سبز چادر اوڑھا دی۔ (فوٹو العربیہ نیٹ)
مکہ مکرمہ میں بارش کے بعد ان دنوں جبل النور اور اس کے اطراف کا علاقہ سرسبز ہوگیا جس کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہیں۔
العربیہ نیٹ کے مطابق سعودی فوٹو گرافر محمد الھذلی نے بارش کے بعد جبل النور کے اطراف کے علاقے کی ایسی نایاب تصاویر سوشل میڈیا صارفین کے ساتھ شیئر کی ہیں جو انتہائی خوبصورت ہیں اور صارفین کی جانب سے انہیں پذیرائی مل رہی ہے۔
 محمد الھذلی نے کہا کہ جبل النور کا علاقہ مسجد الحرام کے شمال مشرق میں واقع ہے اور یہاں آکر ایسا لگتا  ہے کہ جیسے کسی نے اس علاقے کو سبز چادر اوڑھا دی ہو۔
 یہ منظر آنکھوں کو بےحد بھلا لگتا ہے۔ اسی نے مجھے تصاویر  بنانے کی تحریک دی۔
سعودی فوٹو گرافر کا کہنا تھا بارش کے بعد اس سرسبز علاقے کو دیکھنے کے لیے زائرین کی بڑی تعداد آرہی ہے وہ یہاں تصاویر اور وڈیوز بناکر اپنے پیاروں کو بھیج رہے ہیں۔
واضح رہے کہ جبل النورمسجد الحرام سے 10 کلو  میٹر کے فاصلے پر ہے اور اس کی اونچائی  642 میٹر ہے۔
 
واٹس ایپ پر سعودی عرب کی خبروں کے لیے اردو نیوز گروپ جوائن کریں

شیئر: