Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

آئی پی ایل: پریتی زنٹا کی ٹیم پنجاب کنگز نے ’غلط کھلاڑی‘ خرید لیا

ششانک سنگھ کا تعلق انڈیا کی ریاست چھتیس گڑھ سے ہے۔ (فائل فوٹو: اے ایف پی)
انڈٰین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) میں کھلاڑیوں کی نیلامی کے دوران پریٹی زنٹا کی ٹیم پنجاب کنگز نے ’غلط کھلاڑی‘ خرید لیا لیکن جب تک انہیں اپنی غلطی کا ادراک ہوا تو دیر ہو چکی تھی۔
منگل کو دبئی میں آئی پی ایل 2024 کے لیے کھلاڑیوں کی نیلامی کی تقریب منعقد ہوئی جہاں پریٹی زنٹا کی فرنچائز نے انڈین ڈومیسٹک کرکٹر ششانک سنگھ کو خرید لیا۔
پنجاب کنگز کے حکام کو اپنی غلطی کا ادراک ہوا اور انہوں نے پروگرام کی میزبان کو اس سے آگاہ کیا لیکن انہیں بتایا گیا کہ ششانک سنگھ کی نیلامی کا عمل پورا ہوچکا ہے اور اب وہ پنجاب کنگز کا حصہ ہیں۔
سوشل میڈیا پر شیئر کی جانے والی ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ پریٹی زنٹا اور پنجاب کنگز کے دیگر حکام ’غلط کھلاڑی‘ چُننے پر گھبرائے ہوئے ہیں۔
ششانک سنگھ کا تعلق انڈیا کی ریاست چھتیس گڑھ سے ہے اور پنجاب کنگز نے اُن کی خدمات 20 لاکھ انڈین روپے میں حاصل کی ہیں۔
خیال رہے گذشتہ روز نیلامی میں آسٹریلوی فاسٹ بولر مچل سٹارک آئی پی ایل کی تاریخ کے مہنگے ترین کھلاڑی بن گئے تھے جنہیں کلکتہ نائٹ رائیڈرز نے 24.75 کروڑ انڈین روپے میں خریدا تھا۔
مچل سٹارک کے علاوہ آسٹریلوی کپتان پیٹ کمنز آئی پی ایل کے دوسرے مہنگے ترین کھلاڑی ہیں جنہیں سن رائزرز حیدرآباد نے 20.50 کروڑ انڈین روپے میں خریدا تھا۔

شیئر: